کیپٹن (ر)صفدر 194

گھر میں سکون ہے، دوسری شادی وہ کرتا ہے جو پہلی سے تنگ ہو،کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جو پہلی سے تنگ ہو، ہمارے گھر میں سکون ہے،لیڈر لیڈر ہوتا ہے، گانے بھی گاتا ہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے، آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہو گیا۔ اپنی اہلیہ مریم نواز کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتاہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے، لیڈر گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچواتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاوں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا، میں 4 سال سے آئین پاکستان کی بات کر رہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو، یہ گانا بیٹے کی شادی میں بھی چلے گا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے اور اس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شریک ہوں گے، شادی پر ون ڈش رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں جبکہ بلاول نہ بھی بلائے اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔ دوسری شادی سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر میں سکون ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا قرار پائی ہے جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں