کامران ٹیسوری 74

گورنرسندھ کا 7دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ایجنٹوں کا انجام جہنم ہے، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پراکسی دہشت گردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں