کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کے حقوق، حفاظت اور تعلیم کا یقینی حصول ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس سال بچوں کا عالمی دن My Day My Rights کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تشدد، استحصال اور امتیاز سے پاک محفوظ ماحول ہی بچوں کی بہترین نشوونما کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔









