نہال ہاشمی 17

گورنر سندھ کا عالمی یومِ مکالمہ بین تہذیب پر پیغام

کراچی (نمائندہ خصو صی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ مکالمہ بین تہذیب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی حالات میں مکالمہ، برداشت اور باہمی احترام ہی پائیدار امن کے قیام کا مؤثر راستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور اقوام کے درمیان مثبت روابط کے فروغ کا داعی رہا ہے اور ہر مشکل وقت میں ذمہ دار اور متوازن کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کی حمایت کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں بلکہ مکالمہ، تعاون اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو مذاکرات اور تعمیری رابطوں کے ذریعے حل کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی تعاون کے فروغ کے عزم پر قائم ہے اور باہمی اعتماد اور مکالمہ ہی عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں