کامران ٹیسوری 53

گورنر سندھ کا بین الاقوامی یومِ برداشت پر اہم پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی یومِ برداشت کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ رواداری اور احترام پر مبنی معاشرہ ہی پُرامن اور مستحکم ریاست کی ضمانت ہے۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ عدم برداشت کے خاتمے کے لیے قانون، تعلیم اور شعور کی مضبوطی ناگزیر ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی پہچان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور مختلف ثقافتوں کا احترام ہے، اور یہی اقدار صوبے کی اصل طاقت ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اختلافِ رائے کے باوجود ایک دوسرے کو قبول کریں، کیونکہ رواداری کمزوری نہیں بلکہ مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ برداشت، امن اور انسانی وقار کا پیغام عام کریں تاکہ معاشرہ مزید مستحکم اور خوشحال بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں