نہال ہاشمی 64

گورنر سندھ نہال ہاشمی سے میاں محمد سومرو کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران میاں محمد سومرو کی جانب سے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، ملاقات نہایت خوشگوار، سنجیدہ اور باوقار ماحول میں ہوئی، جس میں اہم قومی و صوبائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ نے میاں محمد سومرو کے وسیع انتظامی و سیاسی تجربے سے بھرپور رہنمائی لینے کے عزم کا اظہار کیا، صوبے کی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر انتظامی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات عوامی مسائل کے دیرپا حل اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر باہمی مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں