نہال ہاشمی 20

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گورنر سندھ نے سیکیورٹی فورسز کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دتہ خیل میں مثر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جن کا تعلق بھارت کے اسپانسر کردہ نیٹ ورک سے ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ علاقے میں چھپے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، اور فورسز کی یہ قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں