فیصل کریم کنڈی 9

گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر ریلوے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل بارے تبادلہ خیال کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں سفری سہولیات میں بہتری آ رہی ہے اور عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر قومی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں