اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سردار فہد نواز سدوزئی کے جواں سالہ بیٹے معید نواز سدوزئی کے خان پور ڈیم میں ڈوب کر انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے مرحوم معید نواز سدوزئی کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔








