فیصل کریم کنڈی 63

گورنر خیبرپختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پراظہار افسوس

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےسوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق انہوں نےسوات ایکسپریس وے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں