پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، پاک فوج کے جوانوں نے عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین تربیت کا لوہا منوایا، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں تمام بڑے اعزازات جیتنا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔
گورنر نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابی مسلح افواج کے اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں، قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر ناز کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹیم اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک فوج نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر میدان میں ملک و قوم کا وقار بلند کر رہی ہیں۔









