فیصل کریم کنڈی 64

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اعجاز خان جاکھرانی کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جاکھرانی کے جواں سال بیٹے زید خان جاکھرانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں وہ اعجاز جاکھرانی اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں