گلوکارہ میشا شفیع

گلوکارہ میشا شفیع کی ذاتی حیثیت میں طلبی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ذاتی حیثیت میں طلبی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کی ذاتی حیثیت میں عدالت طلبی روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے کے خصوصی مجسٹریٹ نے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔

میشا شفیع کی درخواست کے خلاف علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا یہ کہاں کا قانون ہے کہ الزام لگا کر باہر بھاگ جائے۔میشا شفیع وکیل اسد جمال نے دلائل میںکہا کہ میشا شفیع شادی شدہ ہیں میشا شفیع کووڈ 19 کی وجہ سے بھی پاکستان نہیں آ رہی ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت میشا شفیع کی عدالت سے حاضری کو مستثنیٰ قرار دے۔