لاہور سیالکوٹ

گجرپورہ زیادتی کیس، حکام نے ملزم وقار کا ڈی این اے سیمپل لے لیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل لے لیا، جسے متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر تین بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

وقار الحسن سے لیا گیا ڈی این اے سیمپل متاثرہ خاتون کے سیمپل سے میچ کیا جائے گا، وقار الحسن کے واقعے میں ملوث ہونے کا حتمی فیصلہ رپورٹ پر ہے۔مبینہ ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سی آئی اے نے جاکر کر فرانزک ایجنسی میں وصول کروایا، مبینہ ملزم وقار الحسن حسن کا کہنا ہے وہ اس کیس میں ملوث نہیں۔