آصف علی زرداری 18

کیپٹن محمد سرور شہید نے فرض، شجاعت اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی، صدر زرداری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہیدکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آزادی کشمیر اور وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دے کر فرض شناسی، شجاعت اور حب الوطنی کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو ہمیشہ قوم کیلئے باعثِ فخر رہے گی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کی 78ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے قومی تاریخ میں ایک ایسا روشن باب رقم کیا جسے آنے والی نسلیں ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا نام ان عظیم سپوتوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا جنہوں نے قوم کیلئے ناقابلِ فراموش قربانی کی مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں