کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈرامہ سیریل بھروسہ پیار تیرا اور راز الفت سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ان دنوں شوبز سے دور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں کومل عزیز نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کیلئے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوع بحث بنا لیا۔
بعض صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان کے طرزِ زندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔تنقیدی تبصروں پر کومل عزیز نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو دوسری خواتین کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے، ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔









