کنزہ ہاشمی 18

کنزہ ہاشمی کے ساتھ سیلفی کے لیے آئے مداح کو علی رضا نے کیوں پیچھے ہٹایا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اداکار علی رضا اور کنزہ ہاشمی ایک حالیہ فین میٹ اینڈ گریٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے ہیں جہاں ایک مداح کو علی رضا کی جانب سے ہٹانے کا انداز وائرل ہوگیا۔

دونوں اداکار اپنے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں مداحوں سے ملاقات کے لیے ایک مال میں موجود تھے۔ اس دوران ایک مداح کنزہ ہاشمی کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے آگے بڑھا تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ علی رضا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اسے پیچھے ہٹا دیا۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض صارفین نے علی رضا کے اس اقدام کو غیر ضروری اور سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح کو اس انداز سے ہٹانا مناسب نہیں تھا جبکہ کچھ صارفین نے اسے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں درست عمل قرار دیا۔

مداح عبید اعوان نے بھی اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے علی رضا کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ میں تصویر بنانے گیا تھا لیکن علی وضا نے مجھے اٹھا کر پیچھے کر دیا، کیا یہ فینز کی عزت ہے؟ ایسے کریں گے تو کون ان کو پوچھے گا؟ یہ اپنی عزت خود خراب کر رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد اداکار علی رضا کے حق اور مخالفت میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کول دکھانے کی ناکام کوشش تھی‘۔ دوسرے نے کہا ’یہ تو توہین آمیز ہے، تصور کریں اس لڑکے کو بعد میں بُلی کیا جائے گا‘۔جہاں ایک طبقہ ان کے اقدام کو ذمہ دارانہ قرار دے رہا ہے جبکہ دوسرا اسے غیر مناسب سمجھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں