عراقی وزیراعظم 19

کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششیں جاری، عراقی وزیراعظم جمعرات کو تہران جائیں گے

بغداد(رپورٹنگ آن لائن) کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے۔

عراقی وزیراعظم کی ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قطر، پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے سفارتی رابطوں میں مصروف ہیں۔

عراقی وزیراعظم حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کر چکے ہیں اور ایران کے بعد ان کی ترکیہ بھی جانے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں