مشعال ملک 27

کشمیر صرف سرحدی تنازعہ نہیں ، انسانیت کا امتحان ہے،دینااس کو سمجھے،مشعال حسین ملک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر صرف سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ انسانیت کا امتحان ہے،دنیا اس کو سمجھے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کیسی بے بسی ہے کہ ایک بہن چند قدموں پر کھڑی ہو مگر اپنے بھائی کے جنازے میں شریک نہ سکے،اس کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ یہ منظر صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ کشمیر کے ہزاروں بچھڑے ہوئے خاندانوں کی کہانی ہے،یہ فاصلے صرف زمین کے نہیں، یہ دلوں پر لگے وہ زخم ہیں جو کبھی نہیں بھرتے۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ کشمیر صرف سرحدوں کا تنازع نہیں، بلکہ یہ انسانیت کا امتحان ہے،جہاں رشتے برقرار و زندہ ہیں مگر وہ مل نہیں سکتے، جہاں آنکھیں ترستی ہیں مگر فاصلے ختم نہیں ہوتے۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا اگر یہ درد محسوس کر لے، تو شاید کشمیر کی کہانی بدل جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں