ضیا الحسن لنجار 50

کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص زخمی ہونے پر مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 10 ہیوی گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے گاڑیوں کو آگ لگائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے، ضیا لنجار نے کہا ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں.

کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، جو بھی شہر کا امن خراب کرنے اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ضیا الحسن لنجار نے کہا پولیس کو گاڑیاں جلانے والے تمام افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایات دے دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں