لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ صاحب ثروت شخصیات مستحق خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی منصوبے شروع کریںکیونکہ بہت سے باصلاحیت بچے صرف مالی مشکلات کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور چائلڈ لیبر پر مجبور ہیں۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر مخیر حضرات ایسے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری اٹھائیں تو ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بچے کو غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ تعلیم صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ خیرات کے ساتھ ساتھ مستقل تعلیمی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں تاکہ مستحق بچوں کو باعزت مستقبل دیا جا سکے۔









