بلاول بھٹو زرداری 29

کراچی میں عورت مارچ کی خواتین سے بدسلوکی پر بلاول بھٹو برہم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عورت مارچ کی خواتین سے بدسلوکی کے واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کی خواتین سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر پولیس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد محکمہ داخلہ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر زیر حراست لی گئی خواتین کو رہا کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے موقف اختیار کیا کہ پولیس یا کسی ادارے کو سماجی کارکنوں کے خلاف اس قسم کے رویے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔واقعے کے بعد حکومتی سطح پر بھی صورتحال کا نوٹس لیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے معاملات میں قانون کے مطابق اور محتاط رویہ اپنایا جائے۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہا، جہاں مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر مختلف آرا سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں