کترینہ کیف 9

کترینہ کا بڑھتا ہوا وزن، سوشل میڈیا پر حیران کن بحث چھڑ گئی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا بڑھتا ہوا وزن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے بارے میں ہونے والی بحث حیران کن ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ امبانی خاندان کے گھر منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس موقع پر بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ ماں بننے کے بعد کترینہ مزید باوقار نظر آ رہی ہیں، جبکہ بعض نے ان میں تبدیلیوں پر تبصرے کیے۔رپورٹس کے مطابق بعض صارفین نے پرانی تصاویر سے موازنہ کرتے ہوئے ان کے وزن سے متعلق بحث شروع کردی اور انہیں ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وقت ختم ہوگیا اور بڑھاپا آگیا ہے۔

مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ماں کے جسم اور وزن کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کرنا کہاں کا انصاف ہے، اداکارہ کے چاہنے والوں نے کہا کہ کسی خاتون کا احترام صرف اس کی ظاہری شکل سے طے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کی صلاحیت محنت اور کامیابیاں زیادہ اہم ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں فلم بوم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد بے شمار فلموں میں جاندار اداکاری سے اپنی کامیابیوں کا لوہا اپنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں