میگھا 40

کامیابیوں کا کریڈٹ اکیلے نہیں لیتی ،اپنی ٹیم کو برابر کا حصہ دار سمجھتی ہوں ‘ میگھا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ میگھا کا نئے ویڈیو گانے ”جان”نے ریلیز کے بعد شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر لی ، گانے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس گانے کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔ میگھا کے پرستاروں کی جانب سے گانے کی موسیقی، ویژولز اور ماڈلز کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

میگھا نے اپنے نئے گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والی ستائش میرے لیے قیمتی اثاثہ ہے اور میں اس پر اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں۔میں نے اور میری ٹیم نے مل کر اس پراجیکٹ پر دل و جان سے محنت کی اور خوشی ہے کہ لوگوں نے اسے پسند کیا۔میں اس چیز کی قائل ہوں کہ اکیلا انسان کچھ نہیں ہے ،

کبھی بھی اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اکیلے نہیں لیتی بلکہ اپنی ٹیم کو برابر کا حصہ دار سمجھتی ہوں اور ان کی ہر طرح سے پذیرائی اور ستائش کرتی ہوں ۔ میگھا نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے پرستاروںکی رائے کو اہمیت دیتی ہوں اور آئندہ بھی مزید اچھا کام پیش کرنے کی کوشش کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں