ڈاکٹریاسمین راشد 203

ڈینگی سے بچنے کیلئے مون سون کے دوران سرگرمیوں کو تیزکرناہوگا’ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر وزیر اوقاف سیدسعید الحسن شاہ،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈی جی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین اورصوبائی وزیر اوقاف نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ودیگرافسران نے وزیر صحت کو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام ادارے محنت کررہے ہیں۔ڈینگی سے بچنے کیلئے مون سون کے دوران سرگرمیوں کو تیزکرناہوگا۔تمام متعلقہ ادارے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔

تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزڈی ایگ کی سفارشات پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں،دوکانوں اور پانی کھڑارہنے والے مقامات کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔تمام ریلوے کالونیوں میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کو تیزکیاجائے۔پی ایچ اے گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی کو یقینی بنائے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ عوام کیلئے ڈینگی بارے موثرآگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔تمام محکمہ جات انسدادڈینگی کے حوالہ سے جاری کردہ گائیڈلائینز پرعملدرآمدیقینی بنائیں۔تعاون نہ کرنے والے محکمہ جات کے خلاف ایکشن لیاجارہاہے۔ مانیٹرنگ،سرویلنس اور رپورٹنگ کے معیاکوبہتربنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران کھڑاپانی ڈینگی مچھرکی افزائش کاباعث بن سکتاہے۔واسانکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔وزیراوقاف سیدسعیدالحسن شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام مزارات اور مساجدکی صفائی کو یقینی بنایاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں