ڈاکٹر عشرت العباد خان 56

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا احمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار اورکامران ٹیسوری کی والدہ کے لئے دعائے صحت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ احمد شاہ کراچی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسرے بیان میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے لئے دعائے صحت کی ہے اور دعا کی کہ اللہ انہیں مکمل صحت اور درازی عمر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں