عشرت العباد خان 68

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا آر سی سی پی پی پی کے سربراہ اور لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سینئر سیاست داں و معتدل مزاج رہنما آر سی سی پی پی پی کے سربراہ اور سینیٹر ندیم بھٹو کے والد لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اور اسے سیاسی خلا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1987میں زیڈ ایم سی ویسٹ کے وائس چیئرمین بنے اور ضلع غربی میں ایم کیو ایم اور پی پی پی نے ملکر تاریخ ساز کام کیا وہ اراکین اسمبلی سے وزیر تک اورپی پی پی کے ہر دور میں اہم رہے۔

انہیں بہترین سیاست داں اور تاریخ ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے انکی مغفرت کے لئے دعا گو ہوں اللہ تعالی سینیٹر ندیم بھٹو اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ندیم بھٹو سے الگ پیغام میں بھی انہوں نے دلی تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں