ڈاکٹر عشرت العباد خان 40

ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت میری پہچان پاکستان کی قیادت کا محمد ناصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ اور چیف میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)ڈاکٹر عشرت العباد خان، انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نعیم استافا نمک والا نے سینئر فوٹوگرافر محمد ناصر کے المناک ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محمد ناصر، سینئر صحافی عثمان بیگ کے بھائی اور لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر رکن بھی تھے، جن کی وفات سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں رہنماں نے کہا کہ محمد ناصر کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی وفات سے صحافتی برادری ایک محنتی، مخلص اور تجربہ کار فوٹوگرافر سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانتداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے، جو قابلِ تحسین ہیں۔ایم پی پی کی قیادت نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ اور صحافتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔

رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم محمد ناصر کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، جبکہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سچائی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو فروغ دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں