امریکی ڈالر 6

ڈالر مسلسل پسپائی کا شکار، انٹربینک میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں