ہائیکورٹ 11

ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سرفراز ورک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سرفراز ورک کے خلاف دائر تین سال پرانی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورت کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سائل محمد یاسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے 2023ء میں ڈائریکٹر ایف آئی اے محمدسرفراز ورک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت کی جانب سے زیر التوء ادرخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے رجوع کیا گیا۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے اور متعلقہ حکام کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوچکا ہے اس لیے توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے لا ء افسر کی رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سرفراز ورک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں