چین 13

چینی صدر کا اسپین میں ریل حادثے پر بادشاہ فیلیپے ششم کے نام تعزیتی پیغام

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے اسپین میں تیز رفتار ریل گاڑیوں کے تصادم اور پٹری سے اترنے کے حادثے پر اسپین کے بادشاہ فیلیپے ششم کو تعزیتی پیغام بھیجا۔

جمعرات کے روز اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں اسپین کے صوبے طلیطلہ میں تیز رفتار ریل گاڑی کے تصادم اور پٹری سے اترنے کے افسوس ناک حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں