سورابایا(رپورٹنگ آن لائن) چینی پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے بحری جہازوں” چھی جی گوانگ” اور “کھون لن” پر مشتمل ایک بحری بیڑا، جو گہرے سمندر میں جامع تربیت اور دورے کے مشن پر تھا، چار روزہ دوستانہ دورے پر انڈونیشیا کے شہر سورابایا کی تنجونگ پیلا بندرگاہ پر پہنچا۔
انڈونیشیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے افسران جہازوں کے باہمی دورے اور دوستانہ کھیلوں اور ثقافتی تقریبات سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے ۔ یہ دورہ دونوں ممالک اوردونوں افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرے گا، بحری عملی تعاون کو فروغ دے گا، اورہم نصیب میری ٹائم معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا۔









