چائنا 7

چین کا دنیا کے ساتھ مواقعوں کے اشتراک کا عزم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) شنگھائی میں منعقدہ نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) میں 162 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 4,142 غیر ملکی کاروباری اداروں نے شرکت کی جو پیمانے کے لحاظ سے  اس نمائش کا ایک تاریخی ریکارڈ  ہے۔

ان میں تقریباً 200 کمپنیاں ایسی تھیں جنہوں نے پہلی نمائش سے لے کر نویں تک تمام سی آئی آئی ای میں حصہ لیا ۔ 2,000 سے زائد  کمپنیوں کی اس  نمائش میں یہ  پہلی شرکت  تھی  اور 480 سے زائد مصنوعات کی پہلی بار  نمائش  کی گئی ۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دنیا نہ صرف چینی منڈی کے حجم  ، بلکہ اس کی  اختراعی صلاحیت، مستحکم توقعات اور اشتراک کی منطق کو بھی پہچان رہی ہے۔

چینی منڈی کی پہلی کشش “اختراعی میدان” ہے۔عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کی جاری کردہ “عالمی اختراعی اشاریہ رپورٹ2026  “کے مطابق، چین مسلسل دو برس سے  عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہے، اور اس کے پاس 25 عالمی درجے کے اختراعی کلسٹر ز ہیں جو چار برس سے  مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔رواں سال کی امپورٹ ایکسپو میں مصنوعی ذہانت، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، سبز ٹیکنالوجی، جدید ادویات اور اعلیٰ آلات کا تناسب نمایاں طور پر بڑھا ہے۔

غیر ملکی کمپنیاں اب صرف تیار شدہ مصنوعات نہیں لاتیں، بلکہ چینی ضروریات کے مطابق مقامی تحقیق و ترقی، مشترکہ اختراع اور پیداواری صلاحیت کا رخ اختیار کر رہی ہیں۔ اوپن سورس ماڈلز سے لے کر ایمباڈیڈ  انٹیلی جنس تک، چین اپنی اختراعی صلاحیت کو ایک ایسی عوامی تکنیکی بنیاد میں بدل رہا ہے جس تک دنیا بآسانی رسائی حاصل کر سکے۔رواں سال جنوری سے ستمبر تک، اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 228.53 ارب یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.8 فیصد زیادہ ہے۔ اور یہ ملک بھر میں  غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال کا 41.6 فیصد بنتا ہے ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔

دوسری کشش طویل المدتی  منصوبہ بندی سے پیدا ہونے والی مستحکم توقعات   ہیں ۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے  میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، کینٹن فیئر، چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز سمیت دیگر بڑی ایکسپوز کو جاری رکھنے، غیر ملکی سرمایہ کے لیے منفی فہرست کو مزید کم کرنے، سرحد پار خدمات کی تجارت کے انتظام کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے  نظام کی اصلاح کی واضح بات کی گئی ہے۔چین نے کثیر سطحی نمائشی نظام قائم کر لیا ہے: کینٹن فیئر مالیاتی تجارت کے ربط پر توجہ دیتا ہے، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو معیاری درآمد کو فروغ دیتی ہے،

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز خدماتی شعبے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ دوطرفہ سرمایہ کاری، اور چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو صنعتی چین کی روانی، اور عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے اوپن سورس تعاون کو آگے بڑھاتی ہے۔ ان پلیٹ فارمز کے افعال آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اور نمائش کے محدود دورانیے سے نکل کر  تعاون کے ایک  پورے سلسلے  تک پھیل گئے ہیں ۔کارگلز ایگریکلچر اینڈ ٹریڈنگ ایشیا پیسیفک گروپ کی صدر  پین کیہل   کا کہنا ہے کہ  چین کا واضح پانچ سالہ منصوبہ پالیسی کی مستحکم توقعات لاتا ہے،”پالیسی کی سمت جب واضح ہو، تو  مارکیٹ  بھی پُراعتماد قدم بڑھاتی ہے”۔

اس استحکام کی ایک گہری بنیاد چین کا مضبوط نظامِ حکمرانی بھی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس  پارٹی کی جامع اور سخت سیلف گورننس پر ثابت قدمی سے عمل درآمد، پارٹی  کے  چیلنجوں کا سامنا کرنے، اور خود اصلاحی  کے ساتھ نگرانی اور انسداد بدعنوانی کے نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز رہا۔ کئی ممالک کے اہم میڈیا اور تھنک ٹینکس نے نشاندہی کی کہ یہ سوچ  چینی طرز کی جدیدیت کے لیے سیاسی بنیاد  کو مضبوط کرتی  ہے، اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے حکمرانی و انتظام کے  لیے  ایک حوالہ بھی  ہے ۔

پاکستان کے معروف جریدے “ڈپلومیٹک انسائٹ” میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مسائل کی مسلسل نشاندہی اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت چین کی جدیدیت کے عمل میں ایک اہم سیاسی برتری ہے۔ پارٹی کی تعمیر کو مشترکہ خوشحالی، سائنسی و تکنیکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سمیت ترقیاتی اہداف کے ساتھ گہرائی سے مربوط  کرنے سے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔عالمی برادری کے ساتھ ترقیاتی مواقعوں  کا اشتراک، محض ایک فعال دعوت نہیں بلکہ عملی اقدام بھی ہے۔

ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم  کی جانب سے جاری کردہ “چین کو برآمدات کی صلاحیت کی ترقی کی رپورٹ ”  کے مطابق، 2020 سے 2025 کے دوران چین کو   کی جانے والی عالمی برآمدات مسلسل بڑھی ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی درآمدات کا دائرہ صنعتی مصنوعات تک محدود رہنے کے بجائے وسیع اور متنوع ہو چکا ہے، جس میں صنعتی مصنوعات کے ساتھ توانائی، خام مال اور زرعی اجناس بھی شامل ہیں۔ اس دوران اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور بنیادی اشیاء ، دونوں کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کی وسیع مارکیٹ نہ صرف جدید صنعتی مصنوعات کی طلب پیدا کرتی ہے بلکہ قدرتی وسائل پر مبنی مصنوعات اور مخصوص زرعی اجناس کے لیے بھی مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس سے مختلف ممالک کو اپنی منفرد صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے نئے راستے تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے۔یہ چین کی جانب سے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمدا ور باہمی مفادات پر مبنی تعاون  پر ثابت قدم رہنے کا  ایک عملی تجربہ ہے اور اس سے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ  چین کے ساتھ چلنا ہی مواقعوں  کے ساتھ  آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں