صادق سنجرانی 110

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ایسٹرپرمسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی بھائیوں اور بہنوں اوران کے اہل خانہ کے لئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “مسلمان ہونے کے ناطے، ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ایک قدر مشترکہ رکھتے ہیں جس کی بنیاد نبی حضرت عیسی(علیہ السلام)کے لیے ہماری باہمی محبت اور تعظیم ہے”۔

اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو تمام عقائد کیلئے رواداری اور احترام کرنے والا ہو۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستانی عیسائی برادری کی ملک کی ترقی میں مئوثر کردار کو بھی سراہا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایسٹر ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے لیے امن اور خوشیوں کا باعث بنے اور ہمارے بھائی چارے کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں