حسن مرتضیٰ 15

پیپلز پارٹی اور اقلیتوں میں قدرتی اتحاد ہے، پارٹی ایک خاندان ہے’سید حسن مرتضی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اقلیتوں میں قدرتی اتحاد ہے،پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں ایک خاندان ہے، نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔وہ مریم نشاط کالونی کینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب کا اہتمام پی پی اقلیتی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کیا جبکہ تقریب میں صدر پی پی لاہور فیصل میر،مجید غوری،رائو بابر جمیل،حسن اشرف بھٹی،شوکت گل،عاصم عدنان ،سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا اور میزبان کی طرف سے معزز مہمانوں کو پنجاب ہے پہنائی گئی۔حسن مرتضی اور فیصل میر نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے (ن) لیگی کارکنوں شوکت گل،امانت،سلیمہ،نعمان،دلدار کو پارٹی پرچم پہنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جو پیار پیپلز پارٹی اور اسکے کارکنوں کو نشاط کالونی سے ملا،مثال نہیں دے سکتا،چیئرمین بلاول بھٹو اقلیتوں کی تقاریب میں بھر پور شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈون سہوترا پیپلز پارٹی کا فخر اور اثاثہ ہے۔فیصل میر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 2سے پیر ندیم اکبر اور وارڈ نمبر 3سے رانا شفیق کو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ دے رہے ہیں،لاہور بھر سے 5000سے زائد بلدیاتی امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی بجائے انکا انعقاد یقینی بنائے،ایڈون سہوترا نے نشاط کالونی میں پیپلز پارٹی کا انقلاب برپا کیا ہے۔تقریب سے مجید غوری،ایڈون سہوترا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں