اشرف بھٹی 33

پیٹرولیم قیمتوں میں جس شرح سے اضافہ کیا گیا ہے اسی تناسب سے نیچے لایا جائے ‘ انجمن تاجران پاکستان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا ملنے تک پاکستانی معیشت بھرپور گروتھ دکھا سکتی ہے اور نہ عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے ، پیٹرولیم کی قیمتوں میں جس شرح سے اضافہ کیا گیا ہے اسے اسی تناسب سے نیچے لایا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس ملک کا بجٹ عالمی مالیاتی ادارہ بنائے اس سے ریلیف کی کیا توقع رکھی جا سکتی ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود معیشت کو استحکام دینے کے لئے کوشاں ہے لیکن کمزور طبقات کیلئے بوجھ ناقابل برداشت ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وزارتوں اور سرکاری محکموںکے اخراجات میں 40فیصد کٹوتی کی جائے اور اس سے عوام کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کی جائے ۔پیٹرولیم اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی شرح کو بھی کم از کم 30سے40فیصد تک نیچے لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں