'ڈاکٹر شاہد صد یق 65

پی ڈی ایم حکومت آٹے کے تھیلے پر ضمیر اور ووٹ نہیں خرید سکتی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت آٹے کے تھیلے پر ضمیر اور ووٹ نہیں خرید سکتی،عوا م آٹا، گھی ،چینی کے حصول کیلئے قطاروںمیں کھڑی ہے جبکہ حکمران کرسی بچانے میں مصروف ہیں، حکمران آٹا سٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، حکمران قوم کو بھی اپنی طرح بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ملک میں غیر یقینی کی صورتحال نے ملکی معیشت کی بنیا دوں کو کھوکھلا کر رہی ہے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ڈالر کو کنٹرول کرنا ہوگا مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ اوپر کی جانب جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت ہر محا ذ پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے نتیجہ میں قا ئم ہو نے والی پی ڈی ایم حکومت نے خود عوام پر مہنگا ئی کے مسلسل ڈرون حملے کرکے ان سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ، امپور ٹڈ حکومت ملک اورقوم کیلئے مزید عذاب بننے کی بجائے فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائے اورالیکشن کرا کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندو ں کے حوالے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں