شیری رحمان 9

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ نہیں بالکل ختم کرنا ہوگا،شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ نہیں بالکل ختم کرنا ہوگا، اسے غیرمشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا۔

حکومت و اپوزیشن ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے تشدد بڑھتا ہے، کم نہیں ہوتا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال ہے،فتنہ الخوارج اور دیگر کے حملوں میں ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں،ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، پولیس والے شہید ہو رہے ہیں،فرد واحد کیلئے ہم کبھی بھی لانگ مارچ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتی۔ ہم نے ایک دوسرے کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچانی۔شیری رحمان نے کہا کہ ابھی جو بات ہو رہی ہے اس کو وقت دینا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی (آج) ہفتہ کومذاکرات مکمل ہوجائیں اور کسی نتیجے پر پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں