مراد سعید 214

پی ٹی آئی کارکنان لاوارث نہیں، پولیس گردی سے نجات دلائیں گے، مراد سعید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں پولیس گردی سے نجات دلائیں گے، سندھ کی عوام کو پہلا موٹروے تحریک انصاف دینے جارہی ہے، سکھر، حیدرآباد موٹروے کا جلد وزیراعظم خود آکر افتتاح کریں گے،چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،سیہون جامشورو خونی روڈ سے عوام کی جان چھوٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال لیا گیا ،اپوزیشن لیڈر نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے غیرآئینی اقدامات پر وفاقی وزیر کو آگاہ کیا اور وفاقی وزیر کو کالے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر بھی بریفنگ دی،حلیم عادل شیخ نے مراد سعید کو لاڑکانہ اور سکھر کے دورے کی دعوت بھی دی جو مراد سعید نے قبول کرلی، 29 اور 30 دسمبر کو سکھر، لاڑکانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری، آئینی اقدام کو قومی اسمبلی میں اٹھانے پر گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا آپ قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر اور کالے قانون کے خلاف سندھ کے عوام کی ترجمانی کریں،

اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا میں نے اپنے دورے کے اندر سندھ میں پولیس گردی دیکھی، تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں پولیس گردی سے نجات دلائیں گے، سندھ کی عوام کو پہلا موٹروے تحریک انصاف دینے جارہی ہے، سکھر، حیدرآباد موٹروے کا جلد وزیراعظم خود آکر افتتاح کریں گے، بلوچستان میں بھی ہزاروں کلومیٹر روڈز این ایچ بنارہی ہے، چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔سیہون جامشورو روڈ کے حوالے سے وفاقی وزیر مراد سعید نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد اس خونی روڈ سے عوام کی جان چھوٹے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں