الیکشن کمیشن آف پاکستان

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے رپورٹ موصول ہو گئی ہے ، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیل ہے ، سیل رپورٹ میری میز پر موجود ہے ، کمیٹی کی رپورٹ میں نے خود بھی نہیں دیکھی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو ان کیمرا اجلاس ہو گا جس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ڈی سیل کرکے جائزہ لیا جائے گا ، رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کروانے کیلئے وزارت سائنس کو خط لکھا تھا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کروانے کی ہامی بھری ہے۔