ماہرہ، عائزہ 189

پہناوے کے معاملے پر میرے خیالات دقیانوسی ہیں‘ ماہرہ خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بچپن ہی سے اپنے پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں، وہ شروع ہی سے ایسی ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہے، حالانکہ وہ بیرون ملک بھی رہ چکی ہیں، وہ چاہیں تو ٹی شرٹ اور شورٹس پہن سکتی ہیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دیں تو لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں، چھوٹے کپڑے پہننے پر ان کے مداحوں کا رویہ ہوتا ہے کہ اوہو یہ کیا کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شائقین کی جانب سے آنے والے رسپانس سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں مگر وہ اب اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں