پٹرولیم 11

پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 1.65 روپے کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کیے جانے کے بعد پٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ حکومت نے پٹرول پر عائد لیوی میں مزید کمی کرتے ہوئے فی لیٹر ایک روپے 65 پیسے کی کمی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 35 روپے سے زائد کمی کی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں