وزیر خارجہ 68

پنجاب کی ثقافت اپنی اساس اور خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع و متحرک ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت اپنی اساس اور خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع اور متحرک ہے،اپنی ثقافت سے کٹ کر جینے والا فرد ہو یا قوم، ادھورا رہتا ہے،پاکستان میں ثقافتی تنوع ہمارے معاشرے کی خوبصورتی اور طاقت ہے۔یوم ثقافت پنجاب کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی اساس اور خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع اور متحرک ہے،پنجاب کی ثقافت سدا بہار ہے، جسے پانچ دریاوں نے سینچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجابی بولی ، موسیقی اور ثقافت لازوال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور بھائے چارے کو فروغ دینے کا مضبوط ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت سے کٹ کر جینے والا فرد ہو یا قوم، ادھورا رہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی تنوع ہمارے معاشرے کی خوبصورتی اور طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشرتی خوبصورتی اور طاقت کو مزید اتحاد اور مضبوط وفاقِ پاکستان کے لیے منایا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں