لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اتھارٹی پرائیویٹ
سکولز کی فیسیوں اور اساتذہ کی تنخواہ کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولز میں کمروں کی تعداد اور بچوں کی شرح کو مانیٹر کیا
جائے گا، اتھارٹی پرائیویٹ سکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا معیار بھی چیک کرے گی، پرائیویٹ سکولز کو حکومت کے کنٹرول میں
لانے کیلئے اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اتھارٹی قائم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔ ذرائع کا کہنا
ہے کہ سکول کھلنے سے قبل کورونا ایس او پیز سے متعلق افسروں اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، صوبہ بھر میں تربیتی ورکشاپ کا
آغاز 20 اگست سے ہوگا، ضلع لاہور سے 60 ماسٹر ٹرینرزاور 596 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ 10
ستمبر تک جاری رہے گا۔