لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے سیلاب زدگان کیلئے اکٹھا کیا،عمران خان صدر یا وزیر اعظم نہیں ہیں لیکن ٹیلی تھون سے تین گھنٹوں کے دوران پاکستانیوں نے لبیک کہہ کر پانچ ارب روپے اکٹھا کیا جو بڑھ رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے سب سے پہلے ایک ماہ پہلے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جو تجربہ کی بنیاد پر ہوا،
ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے امداد دس لاکھ تک کردی،پرویز الٰہی نے پنجاب کیبنٹ کے ایک ماہ کی تنخواہ اور سیلاب ریلیف فنڈ پانچ ارب روپے رکھاہے،حکومت نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مختص کر دیا ہے،پنجاب کیبنٹ میں پرویز الٰہی کی ہدایت پر فیصلہ ہوا صرف پنجاب کے متاثرین نہیں بلکہ بڑے بھائی کے حیثیت سے کے پی بلوچستان اور سندھ میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہپنجاب سے ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف ادویات ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں بھیجیں گے،دو ہزار دس کے بعد بہت بڑا سیلاب آیا آبپاشی کے انفراسٹرکچر کیلئے چار ارب روپے مختص کیا گیاہے،آبیانہ اور مالیہ کو پنجاب میں کسانوں کیلئے معاف کر دیا گیاہے،سو سے زائد ریلیف کیمپ جنوبی پنجاب میں ادویات و کھانا فراہم کر دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہر ضلع میں ایک وزیر موجود ہے جو ریلیف کی سرگرمیوں کو مانیٹر کررہاہے،سیلاب سے جو سکول و کالجز متاثر ہوئے اسے فی الفور بحال کیاجائے گا، پرویز الٰہی نے کوئی فوٹو سیشن نہیں کیا تجربہ کی بنیاد پر بحالی کے کام کئے۔
انہو ں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ جو اپوزیشن لیڈر ہے اس پر ظلم کے پہاڑ گرائے ہوئے ہیں ،نکمے زرداری خاندان کی وجہ سے پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے،پوری آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن تلقین کررہی ہے عمران خان ہیلی کاپٹر پروں سے پانی سکھا رہے ہیں جو افسوسناک ہے، عمران خان لیڈر ہے پہلے دس آبی ڈیمز کی سنگ بنیاد رکھی،سندھ ڈوبا ہوا ہے دو ہزار آٹھ سے دس تک آپکی حکومت ہے تو چودہ سالوں میں سیلاب کیلئے کیا اقدامات کئے۔ انہو ں نے کہاکہ پورے سندھ کے دریا نہریں کھالوں کے ارد گرد پی پی پی لیڈر نے بستیاں بسائیں پانی کا رخ موڑا تو پھر زیادہ پانی آنے سے شہروں کو تباہ کرتا ہے۔
تم نے سندھ میں ڈیمز نہ بنانے کااعلان کیا پرائیویٹ کارخانے بنائے جس سے قوم برباد ہوئی،بلاوجہ بھٹو و زرداری صاحب بلاوجہ بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے بیان سے متفق ہوں دریائوں نہروں کے کنارے پر نہ کمرشل نہ بستیاں آباد ہونی چاہئیں ،جو فنڈ عمران خان کی کال پر آ رہا ہے اسے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے،آفت زدہ علاقوں میں وزیراعلی نے اپنی تنخواہ جیب سے دی ہے۔








