لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ میں پشاور زلمی کو بابر اعظم کی وجہ سے سپورٹ کررہی ہوں،بابر اعظم کی مداح ہوں اور پشاور زلمی کو ان ہی کی وجہ سے سپورٹ کرتی ہوں۔حرا خان نے کہا کہ بابر اعظم کا کم بیک ہوگیا ہے اور انہیں اب انٹرنیشنل لیول پر بھی باقی ٹیموںخاص طور پر بھارت کو دھو دینا ہے۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کی کپتانی بھی ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی ڈائی ہارٹ فین ہوں جب پاکستان کے میچ ہوتے تھے تو گرین شرٹس کی جرسی پہنتی تھی ،ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی تو میں روتی تھی پھر شوہر نے کہا کہ تم میچ دیکھنا ہی چھوڑ دو۔حرا خان نے کہا کہ اگر فائنل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا فائنل ہو تو میری حمایت کراچی کنگز کے ساتھ ہوگی ویسے ہوں میں لاہور کی اور میں نے ان کا نام ہی نہیں لیا گھر جاکر ڈانٹ پڑے گی۔









