پریانکا چوپڑا 11

پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان کے ساتھ فلم چھوڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اداکار سیف علی خان اور ہدایت کار رتیش بترا کی فلم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں اور وہ سیف علی خان اور رتیش بترا کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی بھی رکھتی تھیں، تاہم ان کے پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے پریانکا کی مصروفیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے شوٹنگ کی تاریخوں میں رد و بدل کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی قابلِ عمل حل سامنے نہ آ سکا، جس کے بعد اداکارہ نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔پریانکا چوپڑا کی آمد پر سکھویندر تقریب چھوڑ کر کیوں چلے گئے تھے؟

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے بائیکلہ میں واقع ایک میوزیم سے شروع ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پریانکا کی جگہ مرکزی کردار کے لیے اب دو اداکاراؤں سے بات چیت کی جا رہی ہے لیکن ابھی ان کے نام سامنے نہیں آئے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال فلم کی ٹیم سیف علی خان کے مناظر کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کا نام اور کہانی بھی باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں