نہال ہاشمی 18

پختون ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی، اخوت اور بہادری کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے،گورنر سند ھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پختون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی ثقافت کے خوبصورت تنوع اور پختون روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی، اخوت اور بہادری کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں پختون بھائیوں کا کردار قابلِ قدر ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پختون ثقافت پاکستان کے متنوع اور شاندار ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پختون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں