بیرسٹر دانیال چوہدری 15

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ، فری لانسرز نے برآمدات سے 197ملین ڈالر آمدن حاصل کی۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نمایاں اعداد و شمار پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈیجیٹل معیشت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، روزگار میں اضافے اور زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں