احسن اقبال 13

پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی،احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی ہے۔

اکانومی فورم سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 2 برس میں ڈیٹا کے استعمال میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فائبر کنکشنز تقریباً 50لاکھ سے زائد ہو چکے ہیں، وائرڈ براڈ بینڈ کو ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 8 فیصد رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی، ڈیجیٹل ترقی میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلا ہدف ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا فروغ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں